Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت عوام کو تکلیف دینے کی بجائے ریلیف دیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تکلیف دینے کی بجائے ریلیف دیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 8 روپے کمی قوم کے ساتھ مذاق ہے، حکومت عوام کو تکلیف دینے کی بجائے ریلیف دیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل عوام کے لیے موت کا پروانہ بن رہے ہیں، حکمرانوں کے کتے،بلیاں،گھوڑے ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں،عوام کے چہروں پر مسکراہٹ غائب ہوگئی ہے، صدر، وزیر اعظم سے لے کر سپاہی تک اعتراف کرتے ہیں کہ ملکی حالات خراب ہیں، موجودہ ملکی صورت حال کا ذمہ دار تینوں حکمران پارٹیاں ہیں۔

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ قائد اعظم ؒ کے بعد جتنے بھی حکمران گزرے ہیں انہوں نے سودی نظام کا پھندہ عوام کی گردنوں میں ڈالا ہے، عوام نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا تو ہم ملکی معیشت کو بھی ٹھیک کریں گے، آئی ایم ایف کی بجائے اللہ تعالیٰ کے نظام کے تحت سودی نظام کا خاتمہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بدامنی،مہنگائی سلگتے ہوئے مسائل، براہ راست ذمہ دار حکومتیں ہیں، خیبر پختونخواہ میں دہشتگردی کی نئی لہر سے صوبہ کا ہرشخص متاثر ہے، بلوچستان جل رہا ہے، اندرون سندھ اور پنجاب میں ڈاکو راج ہے، دہائیوں سے ملک لوٹنے والوں کا ووٹ کی طاقت سے احتساب کرنا ہوگا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں