Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جرمنی، مطالبات کی منظوری کے بعد ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال ختم

جرمنی کے ٹرک ڈرائیوروں نے مطالبات کی منظوری کے بعد اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق مزدوروں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ یورپ بھر میں سامان لے جانے والے ٹرک ڈرائیوروں نے جرمنی میں ہفتے کے اختتام پر تنخواہوں کے معاہدے پر پہنچنے کے بعد بھوک ہڑتال سمیت کئی ہفتوں سے جاری کام ختم کر دیا ہے۔

یورپ میں کام کے معیار کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے اور ان سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والی تنظیم روڈ ٹرانسپورٹ ڈو ڈیوشنمنٹ فاؤنڈیشن کے سربراہ ایڈون اتما نے ہفتے کے روز کہا کہ ہڑتال کرنے والے ٹرک ڈرائیوروں نے اپنے مطالبات پورے ہوتے دیکھے ہیں۔

انہوں نے مغربی جرمنی کے اس مقام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گریفین ہاؤسن ڈرائیوروں کے خلاف تمام دعوے اور الزامات واپس لے لیے گئے ہیں، انہیں پیسے ادا کر دیے گئے ہیں اور ہڑتال ختم ہو چکی ہے۔

مزدوروں کی جانب سے مذاکرات کی قیادت کرنے والے اتیما نے کہا کہ ڈرائیور پہلے یورپی روڈ ٹرانسپورٹ سپلائی چین میں نظر نہیں آتے تھے، لیکن انہوں نے اپنے صنعتی اقدامات کے ساتھ اپنے لیے بنیادی تبدیلیاں حاصل کیں۔

ٹرک چلانے والوں میں زیادہ تر ازبکستان اور جارجیا سے ہیں جبکہ مٹھی بھر تاجکستان، یوکرین اور ترکی سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ مزور گروپ کی ملکیت والی کئی پولش ٹرکنگ کمپنیوں کے لیے کام کرتے ہیں۔

ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ انہیں باقاعدگی سے 80 یورو کی روزانہ کی شرح سے تنخواہیں نہیں دی جا رہی تھی اور ان سے بھاری رقم وصول کی جا رہی ہے تاکہ وہ طویل عرصے تک کام کر سکیں۔

یہ ڈرائیور جرمنی، فرانس، اٹلی، آسٹریا، نیدرلینڈز اور سوئٹزرلینڈ سمیت ممالک میں کام کرنے والی بڑی یورپی کمپنیوں کے لئے سامان کی نقل و حمل کرتے ہیں.

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں