Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ کے آدھے وسائل پر ہمارا حق ہے، فاروق ستار

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیر فاروق ستار نےکہا ہے کہ سندھ کے آدھے وسائل پر ہمارا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کی خوش فہمیوں اور غلط فہمیوں کے خاتمہ کا دور ہے جبکہ وڈیروں اور جاگیرداروں کے منہ سے حقوق چھینے کا دور ہے، ایک نیشنل اسمبلی اور 3 صوبائی اسمبلی کی نشتیوں کی بازیابی کا دور شروع ہوا۔

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیر نے کہا کہ گمشدہ آبادی کی بازیابی کے دور کا آغاز ہوگیا ہے، سندھ کے آدھے وسائل پر ہمارا حق ہے اور یہ حق اب تم کو دینا ہوگا۔

فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ یہ سفر اپنے حقوق کی بازیابی کا سفر ہے، یہ تو طے ہے کہ آج ایم کیو ایم پاکستان اپنے انتخابی مہم کا آغاز کر رہی ہے،29 جلسوں میں یہ آج پہلا جلسہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے والوں کی موجودہ اولاد کو ہلکا نہ لو، ان کو حلوہ نہ سمجھو ، ان کے صبر کو اور زیادہ نہیں آزماو، تمام ٹاؤنز کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے تھے ہیں اور رہے گے۔

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک سیاسی قوت ہے، اس کو کمزور تو دکھایا جا سکتا ہے لیکن یہ ارطغرل کی طرح ایک داستان ہے۔ اس داستان کا پہلا سیزن 1984 سے 2016 تک کا تھا، دوسرا سیزن 2016 سے 2022 تک کا تھا اور تیسرا سیزن جنوری 2023 سے شروع ہوا ہے جب خالد مقبول، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار ایک ہوئے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں