قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئے ٹکٹ بک کرا لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ لینڈ کریں گے اور اس ہی دن وہ ابو ظہبی سے لاہور کے لیے بھی روانہ ہوں گے۔
میاں نواز شریف کی اتحاد ایئر ویز کی پرواز 243 کی ایڈوانس بکنگ کروا لی گئی ہے جو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر شام 6 بجکر 25 منٹ پر لینڈ کرے گی۔
میاں نواز شریف کے ہمراہ انکا اسٹاف اور ذاتی مشیران بھی ہوں گے۔
ابو ظہبی سے اسی پرواز میں متعدد لیگی رہنماؤں اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے بھی سیٹیں بک کرالیں۔
ابوظہبی ایئر پورٹ پر پاکستان سے بھی مختلف شعبوں سے لیگی کارکن استقبال کے لئے پہنچیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















