Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہماری ریاست عوام کی معاشی حالت بدلنے میں ناکام ہے، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری ریاست عوام کی معاشی حالت بدلنے میں ناکام ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے جمعیت علمائے اسلام کے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن انسانی حقوقِ کے تحفظ کا ایک نظام رکھتا ہے،75سال سے ہماری ریاست انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے نظام نہیں دے سکے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری ریاست عوام کی معاشی حالت بدلنے میں ناکام ہے، ہر بار ہم نئی شرائط پر آئی ایف ایم سے قرض لیتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 3 سالوں میں ہم نے آئی ایم ایف کو جس طرح ملک بیچا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، ہمارے ملک کا مافیا لاعلاج ہوچکا ہے ہم اس پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک سیاست دان ہمیشہ نشانے پر رہا ہے، ہم پاکستان کو سود سے پاک نہیں کر سکے، پاکستان پر دباؤ ہے کہ دینی مدرسے بند کر دو جبکہ پاکستان پر دباؤ ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرو۔

جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات اس وقت ضروری نہیں بلکہ ملک کی معیشت بہتر ہونا ضروری ہے، ہم ہر وقت الیکشن کے لیے تیار ہیں، جے ہو آئی نے ساڑھے تین سال الیکشن کے لیے ہے جدوجہد کی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں