Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئٹہ: خاتون نے 3 بچیوں سمیت خودکشی کرلی

کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں خاتون نے 3 بچیوں سمیت خودکشی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی نے ایک خاتون اور 4 بچیوں کی جان لے لی، ماں اور تین بیٹیاں چل بسیں ایک بچی کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کے مطابق معاملہ گھریلو ناچاکی کے باعث پیش آیا، گھریلو ناچاقی سے تنگ آ کر 35 سالہ فاطمہ نے اپنی 3 سالہ بیٹی علینا، 6 سالہ ارینہ ،8 سال ماہدہ اور  10 سالہ  زاہدہ کو  زہریلی دوا پلا کر  خود بھی دوا پی کر خودکشی کرلی۔

 افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ماں اور  چاروں بیٹیوں کی لاشیں بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیں۔

پولیس نے فاطمہ کے شوہر عبداللہ کو  حراست میں لےکر واقعےکی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

امدادی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچیوں کی عمریں 3 سال سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ 3 ماہ سے خودکشیوں کی تعداد میں کئی گناء اضافہ ہوا ہے جو کہ تشویش ناک امر ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں