ایف بی آر نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمد ہونے والی پانچ اشیاء پر 10 فیصد پروسسنگ فی عائد کر دی ہے۔
ایس آر او کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت چاکلیٹ اور ٹافیوں کی 10 ٹیرف لائنز کی درآمد پر پروسسنگ فیس عائد کی گئی ہے۔
جوتوں کی 21 ٹیرف لائنز پر پروسسنگ فیس، چیپٹر 84 اور 85 کی تمام مشینری ماسوائے مکمل ہوم اپلائنسز پر پروسسنگ فیس، کمبل اور ہوم ٹیکسٹائل کی 10 ٹیرف لائنز پر پروسسنگ فیس جبکہ ملبوسات کی 33 ٹیرف لائنز پر پروسسنگ فیس عائد کی گئی ہے۔
ایس آر او کا کہنا ہے کہ 2 اکتوبر سے پہلے داخل شدہ جی ڈیز کو پروسسنگ فی سے استثنیٰ ہوگا، پاکستان کسٹمز نے ایس آر نمبر 1380 جاری کر دیا ہے اور اطلاق فوری ہوگا۔
ذرائع وزارت تجارت نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کا مقصد سمگلنگ روکنا اور مقامی صنعت کی بحالی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















