Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران کابینہ پوری نیت سے بہتری کی کوشش کر رہی ہے، گوہر اعجاز

وفاقی وزیر برائے تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ نگران کابینہ پوری نیت سے بہتری کی کوشش کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورا ہفتہ ہم جی سی سی اجلاس میں شریک ہوئے، چودہ سال بعد پاکستان کے ساتھ جی سی سی ممالک نے فری تجارتی معاہد کیا ہے، جی سی سی کی ایک ٹریلین ڈالر کی مارکیٹ ہے، پاکستان 19 ارب انرجی امپورٹ کرتا ہے، فری تجارتی معاہدے کا مقصد اس مارکیٹ سے استفادہ کرنا ہے، اس معاہدے میں سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا ہے، جی سی سی ممالک نے کسی ملک کے ساتھ پہلا معاہد ہ کیا ہے، سعودی عرب میں صنعتوں کے لئے ٹیکنیکل افرادی قوت سے متعلق بات ہوئی ہے، صنعت کو وہ سردیوں میں انرجی ترجیح بنیادوں پر ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ٹرانزٹ ٹریڈ کا صحیح قانون بنا دیا ہے، سمگلنگ والے ایٹمز کے منفی لسٹ بنا دی گئی ہے، افغانستان کی جینوین ضرورت کے بارے خیال رکھا جائے گا، سمندر پار پاکستانیوں کا پیسہ افغانیوں کے ٹرانزٹ ممکن بنا رہا تھا، ہنڈی حوالا کا کام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگست میں کرنسی 285 سے بڑھ کر 330 روپے تک پہنچ گئی، اسمگلنگ کو روکنے پر روپے قدر میں بہتری ہوئی، سب اداروں نے مل کر کام کیا تو آج ہم سیدھے راستے پر چل پڑے، ہمارا ایکسپورٹ کا 32 ملین ڈالر کا ہدف ہے، امید ہے کہ کاٹن کی 1 کروڑ 20 لاکھ بیلز کی فصل ہوگی، نگران کابینہ پوری نیت سے بہتری کی کوشش کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر برائے تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ پاکستان کی بقاء اس میں ہے کہ پاکستان کا ٹیکس نظام ٹھیک ہو، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی ہوئی، قانون مضبوط ہونے سے یہ بہتری آئی ہے، ڈالر کی قدر میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گی، پاکستان میں جتنی چیزیں امپورٹڈ آرہی ہیں سب سستی ہوں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں