Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت صرف پیپلز پارٹی میں ہے، شرجیل میمن

پیپلز پارٹی کے رہنماء شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت صرف پیپلز پارٹی میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماء شرجیل انعام میمن نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو عوام تک رسائی کیلئے سوشل میڈیا ونگ کو مزید فعال بنانا چاہتے ہیں، سوشل میڈیا کے آلودہ کلچر کو ختم کرنا ہے، پاکستان کا اچھا امیج دکھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لئے پیپلزپارٹی سے زیادہ قربانیاں کسی جماعت نے نہیں دیں، ہماری قیادت کا عدالتی قتل ہوا لیکن کبھی اداروں کے خلاف نہیں گئے جبکہ ہم نے کھبی عدلیہ اور اداروں کے خلاف مہم نہیں چلائی۔

شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ جو اس ملک کو مضبوط بنا سکتا ہے وہ آصف علی زرداری ہے،9 مئی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن یاد کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں عوام کو امید دلانے کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی سیاست کی کبھی نفرت اور لڑائی جھگڑے کی سیاست نہیں کی۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج بھی جلد از جلد انتخابات چاہتے ہیں،عوام جس بھی پارٹی کو منڈیٹ دیں اسے اقتدار سنبھالنا چاہیے جبکہ عوام کو مایوس نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت صرف پیپلز پارٹی میں ہے، انتخابات کا شیڈول جلد از جلد آنا چاہیے،پی پی پی باقی جماعتوں کی طرح  انتخابات سے بھاگ نہیں رہی۔

شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ پی پی پی کے تمام اداروں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں،پی پی پی نے کبھی اداروں کے خلاف مہم نہیں چلائی۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ بلین ٹری سونامی کے نام پر لوگوں کو دھوکا دیا گیا، خیبرپختونخوا میں 10 سالوں میں کوئی نیا اسپتال، نہ ہی تعلیمی ادرہ بنا، آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں