Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گیس کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی

ملک بھر کے مختلف شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ شدت اختیار کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہوگی، اس سال بھی آٹھ گھنٹے گیس مہیا کی جائے گی، ہم کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ ایل این جی منگوائی جائے گی، ملک میں گیس کی طلب زیادہ اور رسد کم ہے، ملک میں گیس کی طلب زیادہ اور رسد کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی چوہدری 579 ارب روپے ہے، ابھی شروعات ہے کچھ دنوں میں مزید بہتری آئے گی، بجلی کا کریک ڈاؤن جاری ہے، ابھی تک 16 ارب روپے ریکور کئے ہیں، ڈسکوز کے بورڈ آف ڈائریکٹر تبدیل کر ہے ہیں، ڈسکوز کو طویل المدتی کنسیشن پر نجی سیکٹر کے حوالے کریں گے، دسمبر تک ایل این جی کے دو کارگو ز فائنل کر دیئے ہیں، صنعت کے لئے گیس کی لوڈشیڈنگ کم ہوگی، چوری روکنے کے لئے ہمیں قانون سازی کی ضرورت پڑے گی، کچھ علاقوں میں ریکوری کرنا مشکل ہے۔

نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کی کاوشیں رنگ لے آئیں، آئی ٹی انڈسٹری کو 50 فیصد تک ڈالرز کے آزادانہ استعمال کی اجازت دی ہے، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل اجلاس میں فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ فیصلے سے آئی ٹی کمپنیاں بیرون ممالک سے اپنے اکاؤنٹ پاکستان منتقل کرسکیں گی، آئی ٹی ایکسپورٹ کا موجودہ حجم 2.6 ارب ڈالرز سے 4 ارب ڈالرز سے تجاوز کرسکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں