نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ پشاور ملتوی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق انواز الحق کاکڑ کا دورہ پشاور مصروفیات کی بناء پر ملتوی ہو گیا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کو آج دو روزہ دورے پر پشاور آنا تھا جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔
دورے کے دوران وزیر اعظم کی گورنر، وزیر اعلیٰ اور کابینہ اراکین سے ملاقاتیں شیڈول تھیں۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نجی دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور عمرے کی سعادت حاصل کی۔
مدینہ کے گورنر فیصل بن سلمان نے انوار الحق کاکڑ کا استقبال کیا، مدینہ ایئرپورٹ کے شاہی ٹرمینل پر پاکستان کے سفیر احمد فاروق، پاکستانی سفارت خانے اور جدہ قونصلیٹ جنرل کے دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ایئرپورٹ لاونج میں ہونے والی ملاقات میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















