بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ کے نئے سیزن کا اعلان کر دیاگیا ہے۔
کرن جوہر نے حال ہی میں تصدیق کی ہے کہ وہ اس سال 26 اکتوبر کو کافی ود کرن سیزن 8 کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپس آ رہے ہیں۔
فلمساز نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر شو کا ایک پرومو بھی پوسٹ کیا۔
View this post on Instagram
بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار، پروڈیوسر اور میزبان کرن جوہرکے اس شو “کافی ود کرن” کے سیزن 8 میں کون کون سے سپراسٹارز بظور مہمان شرکت کریں گے ، ان کے نام سامنے آ گئے ہیں۔
بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان:
شاہ رخ خان نے 2004 میں کافی ود کرن کے پہلے سیزن میں شر کت کی تھی اور اس کے بعد وہ آخری بار 2016 میں اس شو کے پانچویں سیزن میں جلوہ گر ہوئے۔
اس سیزن میں بطور مہمان شاہ رخ خان کا دنیا بھر میں موجود ان کے کروڑوں مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے ۔
سپراسٹار نے اس سال ایک نہیں بلکہ ایک ساتھ دو بلاک بسٹر فلمیں پٹھان اور جوان انڈسٹری کو دے کر سب کے دل جیت لئے ہیں۔
View this post on Instagram
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور:
کافی ود کرن سیزن 8 کے پہلے پرومو ویڈیو میں، کرن جوہر نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اس سیزن میں بالی وڈ کے ایک مشہور نئے شادی شدہ جوڑے کو اپنے خصوصی مہمان کے طور پر مدعو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اس حوالے سے شو کے مہمانوں کی فہرست میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی شامل ہیں۔
View this post on Instagram
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ:
سال 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی سپراسٹار بالی وڈ جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ابھی تک ایک ساتھ کافی ود کرن میں شریک نہیں ہوئے۔
مداحوں کی خواہش ہے کہ اس سیزن میں کرن جوہر ان دونوں کو ایک ساتھ مدعو کرکے شو کو چارچاند لگا دیں۔
View this post on Instagram
کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا:
یہ بات تو بالکل واضح ہے کہ بالی وڈ کے ‘نئے شادی شدہ’ جوڑوں کے حوالے سے کرن جوہر نے شو کے کے پہلے پرومو میں ذکر کیا ہے، تو پھر مہمانوں کی فہرست میں سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی بھی شامل ہیں۔
View this post on Instagram
اللو ارجن:
تیلگو سپر اسٹار اللو ارجن ، جنہوں نے حال ہی میں بلاک بسٹر فلم پشپا میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث نیشنل ایوارڈ اپنے نام کیا ہے، وہ بھی اس سیزن میں بطور مہمان فہرست میں شامل ہیں۔
View this post on Instagram
نیٹ فلکس سیریز ’آرچیز‘ کی کاسٹ:
نیٹ فلکس ویب سیریز ’آرچیز‘ کی مرکزی کاسٹ بھی اس سیزن میں بطور مہمان جلوہ گر ہو گی ۔
فلمساز زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا ، سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور، ویدانگ رینا، ادیتی سیگل ، مہر آہوجا اور یوراج مینڈا جلوہ گر ہوں گے۔
View this post on Instagram
واضح رہےکہ ’کافی ون کرن‘ شو کو بھارت کے علاوہ پاکستان، برطانیہ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور جنوبی ایشیائی ممالک میں بے حد شوق سے دیکھا جاتا ہے۔
کافی ود کرن‘ شو کا ساتواں اورآخری سیزن سال 2022 میں نشر کیا گیا تھا۔
اس شو میں نامور شخصیات اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور تنازعات کے حوالے سے کھل کر بات کرتے نظر آ تے ہیں۔
’کافی ود کرن‘ کا شمار بھارت کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شوبز ٹاک شوز میں ہوتا ہے، جس کا پہلا سیزن 2004 اور 2005 میں ریلیز کیا گیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















