وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہےکہ توہین قرآن اور توہین رسالت برداشت نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور انیق احمد نے بین المذاہب ہم آہنگی اور قانون تحفظ کے حوالے سے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی انتہا پسندی کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے، میرے لیے مسلمان اور غیر مسلم برابر ہے۔
انیق احمد نےکہا کہ ہماری وزارت اقلیتی حقوق پر بھی کام کر رہی ہے، سوسائٹی میں دین کی محبت میں بہت ساری چیزیں سامنے آئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ توہین قرآن اور توہین رسالت برداشت نہیں کریں گے جبکہ ہم کسی صورت یہ بھی برداشت نہیں کریں گے کہ کسی بے گناہ غیر مسلم پر ظلم کیا جائے۔
انیق احمد کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ کے معاملے میں ہم نے جائے وقوعہ مسیحوں کے ساتھ مل کر گفتگو کی تھی، جڑانوالہ کی مسیحی خواتین نے کہا ہمیں اپنے گھروں میں واپس بھجوا دیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے علماء اچھا کام کر رہے ہیں، مسیحی برادری کے مقابلے میں پاکستان میں بسنے والے مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان اور مسیحی برادری الگ الگ نہیں ہیں، مسیحی برادری ہماری قوت ہے جبکہ کچھ لوگ ریاست کے چہرے کو خراب کر رہے ہیں، ہمیں مل کر پاکستان کو خوبصورت بنانا ہے۔
انیق احمد نے یہ بھی کہا کہ ہماری دوریوں سے دہشت گردی کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے، ہمیں معاشرے میں مسیحی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر مذہبی امور انیق احمد نے مزید کہا کہ مسیحی برادری کے بغیر ہمارے معاشرے میں ترقی کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں، مسیحی برادری کی دعوت پر بار بار آئیں گے اور ان کے مسائل کو فوری حل کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















