بالی وڈ اداکار ہریتھک روشن اور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اٹلی میں اپنی فلم فائٹر کے گانوں کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار ہریتک اور دپیکا اپنی آنے والی نئی ایکشن فلم فائٹر کے گانوں کی شوٹنگ کے لیے اٹلی گئے ہوئے ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی شوٹنگ کے مراحل مکمل کر لیے ہیں۔
وائرل ہونے والی تصاویر میں ہریتھک روشن اور دپیکا پڈوکون کو اپنی فلم فائٹر کے فلمساز سدھارتھ آنند اور کوریوگرافر بوسکو مارٹیس کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
وایا کام 18 اسٹوڈیوز اور مارفلیکس پکچرزکی طرف سے تیار کردہ ‘فائٹر’ کو سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
فلم فائٹر کے گانوں کو وشال اور شیکھر کی طرف سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اسے کوریوگراف باسکو اور سیزر نے کیا ہے۔
View this post on Instagram
بھارت کی پہلی فضائی ایکشن فلم ‘فائٹر’ کی کاسٹ میں ہریتک روشن اور دپیکا پڈوکون سمیت انیل کپور بھی شامل ہیں۔
جنگ اور پٹھان کے بعد سدھارتھ آنند ‘فائٹر’ کے ساتھ بہت جلد فلم فائٹر کو ریلیز کرنے کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے فلم فائٹر 25 جنوری 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔















