Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور بڑی وکٹ گر گئی

پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور بڑی وکٹ گر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک سرفراز کھوکھر نے پاکستان تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک سرفراز کھوکھر نے کہا کہ پارٹی پالیسی ملکی مفاد میں نہیں، 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے باوجود پارٹی اپنے ریاستی اداروں کے خلاف جارحانہ بیانیہ پر قائم ہے جو ملکی مفاد کے لیے نقصان دہ ہے۔

  دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی ایز انتصار بھٹی، احسن انصر بھٹی اور نگہت انتصار بھٹی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

   اس کے علاوہ سابق ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی عون انتصار بھٹی نے بھی ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں