نگران وفاقی کابینہ میں توسیع کردی گئی ہے، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے شہزادہ احسن اشرف شیخ کو وفاقی وزیر مقرر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے شہزادہ احسن اشرف شیخ کی بطور نگران وفاقی وزیر تقرری سے متعلق سمری صدر مملکت کو ارسال کردی ہے۔
صدر کی منظوری کے بعد شہزادہ احسن اشرف شیخ کابینہ کا حصہ بن جائیں گے۔
یاد رہے کہ شہزاد احسن اشرف شیخ 2013 میں بھی نگران کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں اور وہ نگران وفاقی وزیر صنعت و پیداوار تھے۔
علاوہ ازیں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے معروف اورسیز پاکستانی بزنس مین طاہر جاوید ملک کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرلیا ہے۔
نگران وزیر اعظم نے طاہر جاوید کو معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری مقرر کیا ہے،طاہر جاوید کو وزیر مملکت کے برابر مراعات دی جائیں گی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے معاون خصوصی کی تعداد 6 ہوگئی جبکہ وفاقی وزراء کی تعداد 19 ہوگئی ہے جسکے بعد نگران کابینہ کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی ہے۔
طاہر جاوید کو صدارتی تمخہ امتیاز بھی مل چکا ہے۔طاہر جاوید ایک بزنس مین ہیں اور بین لاقوامی شہرت یافتہ سیاست دان کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
پاکستان امریکہ تعلقات کے لیے طاہر جاوید کی دو دہائیوں کی کامیاب کاوشیں ہیں۔طاہر جاوید پاکستان کی کسی سیاسی پارٹی کے رکن نہیں رہے جبکہ طاہر جاوید امریکہ کی ڈیموکریٹ پارٹی کے مرکزی رہنما رہ چکے ہیں۔
طاہر جاوید امریکہ کینیڈا یورپ ترکی اور دوبئی سے سرمایہ کاری لانے میں موثر پیشرفت کرسکتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















