صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی گورنر ہاؤس کراچی میں بحرین کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ثاقب رؤف سے ملاقات ہوئی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے پاکستان سے ہنر مند لیبر فورس کے تبادلے اور غیر ملکی ترسیلات زر بڑھانے کیلئے کام کریں، پاکستان سے قابل قدر مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور بحرین کے مابین مزید مضبوط معاشی ، تعلیمی اور ثقافتی روابط قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نامزد سفیر بحرین کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور افرادی قوت کی برآمد پر توجہ دیں، مختلف سماجی و اقتصادی شعبوں بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت میں ہنرمند افرادی قوت کی مانگ بڑھ رہی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نامزد سفیر کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے بحرین میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















