Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوازشریف سرخرو ہوکر واپس آرہا ہے، عطاء تارڑ

ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن عطاء اللہ تارڑ نے نوازشریف سرخرو ہوکر واپس آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن عطاء اللہ تارڑ نے پنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ کے رہنماؤں نے بڑی دلیری سے جیلیں کاٹیں، میاں نواز شریف کو ہٹا کر پاکستان سے بدلہ لیا گیا، نہ بے روزگاری تھی نہ مہنگائی تھی، مریم نواز شریف کو باپ کے سامنے گرفتار کیا گیا، میاں نواز شریف بیوی کو بستر مرگ پر چھوڑ کر آیا، آج جہلم کے چوھدری کی دوڑ نہیں ختم ہوتی، آج بلک بلک کر رونے والوں نے کیا کیا ظلم نہیں کیا تھا، مگر ہم ماؤں بہنوں پر پرچے نہیں کرواتے۔

انہوں نے کہا کہ کیا ان کو یہ وقت بھول گیا جب بیماری کا مذاق بناتے تھے، جب شہباز شریف کو بھائی سے وفاداری کی وجہ سے دو سال جیل رکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اور خود خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی بیچتے رہے، توشہ خانہ سے اربوں روپے کا مال بنایا، ہم انتقام والے لوگ نہیں ہیں،21 اکتوبر تاریخی دن ہے، نوازشریف سرخرو ہوکر واپس آرہا ہے، اس نے ہمیشہ اس ملک کو طوفان سے نکالا ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ نواز شریف کو اقتدار یا حکومت کی ضرورت نہیں، مگر اب اس کا ایجنڈا مہنگائی اور معیشت کو بہتر کروانا ہے، وقت ثابت کرے گا کہ نواز شریف کا تھا اور آج بھی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں