بلوچستان میں سرکاری افسران کے تبادلوں پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو مراسلہ لکھا جس میں الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں نگران حکومت کی جانب سے سرکاری افسران کے تبادلوں کا نوٹس لے لیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان کو طلب کر لیا۔
مراسلہ میں کہا گیا کہ چیف سیکرٹری 10 اکتوبر کو دن 12 بجے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کریں۔
الیکشن کمیشن نے مراسلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی منظوری کے بغیر افسران کے تبادلے غیر قانونی ہیں، نگران حکومت کا کام انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں سندھ اور بلوچستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سندھ اور بلوچستان کا رواں ماہ دورہ کریں گے، دورے کے دوران الیکشن کمیشن انتخابی تیاریوں کا جائزہ لے گا، الیکشن کمیشن کے دوروں کے دوران نگران صوبائی وزرائے اعلیٰ اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے سندھ کابینہ کے سابق ارکان کی جانب سے تاحال پروٹوکول لینے کا نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے سے سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ کو مراسلہ بھی لکھ دیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















