Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملوں پر نگران وزیراعظم کا ردعمل

 حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملوں پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ردعمل دیتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مسئلہ کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے، مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تشدد سے دل افسردہ ہے، ہم شہریوں کے تحفظ پر زور دیتے ہیں۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستوں کے  حل میں مضمر ہے، جس میں ایک خود مختار ریاست فلسطین ہے جس کے دل میں القدس شریف ہے۔

حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد سعودی عرب کا موقف سامنے آگیا

حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد سعودی وزارت خارجہ کا بیان سامنے آگیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا باغور جائزہ لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دونوں فریقن کے درمیان کشیدگی کو روکنے کا خواہ ہے، شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے جب کہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق اور مقدس مقامات کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔

سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری اس میں اپنا کردار ادا کرے  اور دونوں ریاستوں کو کسی حل کی طرف لے جائے، امن و سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔

خیال رہے کہ حماس کی جانب سے اسرائیل پر 5 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے گئے ہیں جن میں متعدد اسرائیلی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں