Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی پولیس کی ملزمان کے خلاف مختلف کارروائیاں، 51 افراد گرفتار

کراچی پولیس اور ملزمان کے درمیان گذشتہ ہفتے 30 مقابلے ہوئے جس کے دوران 51 افراد گرفتار ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس اور ملزمان کے درمیان گذشتہ ہفتے 30 مقابلے ہوئے جس کے دوران 01 ڈاکو ہلاک جبکہ 36 زخمی ڈاکوؤں سمیت 51 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

کراچی پولیس نے گذشتہ ہفتے کے دوران 1275 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا جن سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات، 142 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، 57 موٹرسائیکلیں اور 10 گاڑیاں بھی برآمد کیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے بڑی کارروائی کر کے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں