امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تیمرگرہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ظلم اور ظالمانہ قبضے کے خلاف لڑ رہے ہیں اور مسلمان حکمران ڈر رہے ہیں، امریکہ نے اسرائیل کا ساتھ دیا لیکن مسلم دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ہم بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی قوم حماس کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ صدر وزیراعظم اور آرمی چیف سے کہنا چاہتا ہوں پاکستان نظریاتی ملک ہے، پاکستان کے بانی قائداعظم نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا، قائداعظم نے پہلے دن سے فلسطینوں کا ساتھ دینے کا اعلان کیا، پاکستان ہمیشہ اسرائیل کے مقابلے میں فلسطینیوں کا ساتھ دیں گے، اس وقت 57 اسلامی ممالک کو حماس کا ساتھ دینا چاہیے، اقوام عالم مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم دنیا کی غیرت کے امتحان کا وقت ہے، فلسطین کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا، مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا مقدس مرکز ہے، مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لیے جینا اور مرنا عظیم جہاد ہے۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے گزشتہ روز بجلی کی قیمتوں کے خلاف گورنر ہاؤس سندھ پر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















