Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا فیصلہ حتمی ہے، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان

 نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نےکہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا فیصلہ حتمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے چمن میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کسی ایک قبیلے یا قوم سے نہیں، بلوچستان سمیت ملک بھر میں غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چمن میں پاسپورٹ آفس میں اضافی عملہ تعینات ، دفتر چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا جبکہ قلعہ سیف اللہ میں جلد پاسپورٹ آفس فعال ہو جائے گا۔

میر علی مردان خان ڈومکی نے یہ بھی کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا فیصلہ حتمی ہے، غیر قانونی طور پر مقیم تارکین کو واپسی کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پالیسی صرف افغان شہریوں کے لئے نہیں بلکہ اس کا اطلاق تمام غیر قانونی مقیم تارکین وطن پر ہوتا ہے ، کاغذی تذکرہ دو روز میں ختم ہو جائے گا جس کی جگہ پاسپورٹ اور ای تذکرہ مؤثر ہوگا۔

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر آفس چمن میں فوکل پوائنٹ قائم کردیا گیا ، استحصال یا بدسلوکی کے کسی بھی معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں