وقار مہدی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کی طاقت سے اقتدار میں آنے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بے شک ہم سے ٹکر لے لیکن پہلے اپنے لیڈر کے استقبال کے لیئے 30 لاکھ عوام کا انتظام تو کرے، ٹکر لینے کی بات مسلم لیگ (ن) والوں کے زبان سے سن کر ہنسی آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاھور میں بتائیں گے کہ پنجاب میں این آئی سی وی ڈی جیسے ہسپتال پیپلزپارٹی ہی بنائے گی۔
سینیٹر وقار مہدی نے یہ بھی کہا کہ کسی نے سچ کہا ہے کہ مسلم لیگ ن والے مشکل میں ہوں تو پاؤں پکڑتے ہیں اور مشکل سے نکلیں تو گردن پکڑتے ہیں، مسلم لیگ(ن) کے رہنما آئندہ عام انتخابات میں ہم سے ٹکرانے کا اپنا شوق پورا کر لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی الیکشن کے لئے تیار ہے مگر مسلم لیگ (ن) الیکشن کے لئے تاخیری حربے اختیار کر رہی ہے، پیپلزپارٹی عوام کی طاقت سے اقتدار میں آنے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن انتخابات میں حمایت حاصل کرنے کے لیے کسی اور سے رجوع کرنے کے بجائے عوام سے رجوع کرے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















