Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سفری سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، انیق احمد

نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر سفری سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے نگراں وفاقی وزیر ہوا بازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین ملک سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔

انیق احمد نے کہا کہ ہم عازمین حج کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں اور بہت جلد عازمین حج کو اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔

نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے مزید کہا کہ معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر سفری سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہماری کوشش یہ بھی ہے کہ ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ کیے بغیر معیار پر سمجھوتہ نہ ہو۔

اس موقع پر نگراں وفاقی وزیر ہوا بازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین ملک نے کہا کہ ہم نے اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے اور عن قریب حجاج کی خدمت میں اچھی خبریں پیش کی جائیں گی۔

ملاقات میں سیکرٹری ہوا بازی سیف انجم، پی آئی اے کے چیئرمین اور ایم ڈی، وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری سید عطا الرحمن اور حج ونگ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں