Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالیہ بھٹ نے شادی پر لہنگے کے بجائے ساڑھی پہننے کی وجہ بتادی

بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور گزشتہ سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور اب وہ ایک بیٹی کے والدین بن چکے ہیں۔

اکثر دیکھا گیا ہے کہ بالی ووڈ کی اداکارائیں اپنی شادی کے موقع پر دلہن بنتی ہیں تو عروسی لباس کے لئے لہنگے کا انتخاب کرتی نظر آتی ہیں  لیکن اداکارہ عالیہ بھٹ نے سب سے ہٹ کر اپنے اس یاد گار ترین دن ساڑھی پہننے کو ترجیح دی۔

 عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے ساتھ اپنی شادی کے دن نامور بھارتی فیشن ڈیزائنر سبیاساچی کی تیار کردہ قیمتی ساڑھی کا انتخاب کیا۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی شادی کے لباس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں ذاتی طور پر ساڑھی پسند ہے، یہ دنیا کا سب سے آرام دہ لباس ہے،اسی وجہ سے انہوں نے اپنی شادی کے لیے ایک لہنگے  پر ساڑھی کو ترجیح دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

واضح رہےکہ گزشتہ سال عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی نہایت سادگی سے ہوئی تھی، ان دونوں سپر اسٹارز نے کسی بڑے ہوٹل، محل یا یورپ کے دلکش مقامات کے بجائے  شادی کے لیے اپنے گھر کا انتخاب کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

شادی میں 50 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا ، جس میں قریبی دوستوں کے علاوہ  صرف کپور خاندان اور بھٹ خاندان کے افراد  شریک ہوئے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

 

متعلقہ خبریں