بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے رواں سال دو سپر ہٹ فلمیں پٹھان اور جوان دیں جس کے بعد سے نامعلوم افراد مسلسل سپر اسٹار کو جان سے مارنے کے دھمکی آمیز پیغامات بھیج رہے ہیں۔
مہاراشٹر حکومت نے شاہ رخ خان کو وائی پلس زمرہ کی سیکیورٹی فراہم کی ہے۔ اس سیکیورٹی یونٹ میں چھ ذاتی سیکیورٹی افسران اور پانچ مسلح گارڈز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ممبئی میں شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ ممبئی پولیس کے چار اہلکار اداکار کے گھر پر 24 گھنٹے پہرہ دے رہے ہیں۔
اس سے قبل شاہ رخ کے ساتھ دو مسلح گارڈز بھی تھے۔ شاہ رخ کے علاوہ اداکار سلمان خان کو بھی وائی پلس سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















