Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف ملکی ترقی کا آزمودہ برانڈ ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف ملکی ترقی کا آزمودہ برانڈ ہے، جب سب فیل ہو جاتے ہیں تو نواز شریف آتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئرنائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں یونین کونسلوں کے عہدیداروں اور کارکنوں سے مرحلہ وار ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، مریم نواز شریف سے یونین کونسل 123 اور 125 کے عہدیداروں اور کارکنوں کی ملاقات بھی جاری ہے۔

یونین کونسلز کی سطح پر 21 اکتوبر کو قائد محمد نواز شریف کی وطن واپسی اور استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، مریم نواز شریف نے یونین کونسل کے عہدیداروں اور کارکنوں سے مشاورت کی اور ان کی تجاویزلیں۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ نوازشریف ملکی ترقی کا آزمودہ برانڈ ہے، جب سب فیل ہو جاتے ہیں تو نواز شریف آتا ہے، اللہ تعالی کے کرم سے پھر سب ٹھیک کرے گا نوازشریف، چھ سال بعد نوازشریف قوم کوپورا سچ بتائے گا تو سارے پراپگنڈے اور جھوٹے بیانیے دفن ہوجائیں گے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ کارکردگی میں نہ ہرا سکے تو جھوٹے الزام لگا کر، دھاندلی اور طاقت سے نواز شریف کو میدان سے ہی نکال دیا، اللہ تعالی نوازشریف کو پھر واپس لے آیا، نوازشریف کو نکالنے والے نظام سے ہی نکل گئے، یہ ہے اللہ کا نظام، چھ سال تک جھوٹوں کو جھوٹ بولنے کی کھلی آزادی تھی جس سے ذہن گمراہ ہوئے، نوازشریف، ان کے خاندان، ان کی جماعت کو جھوٹے پراپگنڈے، بے بنیاد مقدمات سے ستایا گیا۔

مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدرنے کہا کہ عوام کو مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری سے ستایاگیا، نوازشریف کو اقتدار سے نکالنے کی سزا ملک اور عوام کو ملی اور مل رہی ہے، نوازشریف 2017 میں گیا تو ملک کیا تھا اور چھ سال بعد آج ملک کیا سے کیا ہوگیا، جس نے کرکے دکھایا ، وہ قائد اور معمار پاکستان واپس آرہا ہے، نوازشریف گیا تو ترقی، امن اور عوامی خوش حالی بھی چلی گئی، نواز شریف جب آیا، امن، ترقی اور خوش حالی کی بہار آئی۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالی پاکستان کے حالات ٹھیک کرے گا، اسی لیے نوازشریف آرہا ہے، نوازشریف کو ہربارحالات نے آزمایا اور نوازشریف ہر بار سرخرو ہوا، نوازشریف کی ٹیم میں ایک سے ایک قابل، دیانتدار اورعوام کا خادم شامل ہے، نوازشریف کے دورمیں مہنگائی 47 سال کی کم ترین سطح پر تھی،65 لاکھ سے زائد لوگوں کو روزگار ملا، ٹھوکر نیاز بیگ کے کارکنوں، عہدیداروں اور عوام کا جذبہ نوازشریف سے محبت کا والہانہ اظہار تھا، نوازشریف کے دور میں پاکستانی عوام مطمئن عوام تھی، آج رو رہی ہے۔

مریم نواز شریف آئندہ 10 روز تک یونین کونسلز کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقاتیں جاری رکھیں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں