بھارت کی معروف اداکارہ الیانا ڈی کروز نے بیٹے کے ساتھ کھیلنے کی تصایر پوسٹ کر دی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر بیٹے کے ساتھ کھیلنے کی کچھ تصاویر پوسٹ کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram
دو ماہ قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤئنٹ پر نومولود بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انھوں نے بیٹے کا نام کوا فونیکس ڈولان رکھا ہے۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ نے بچے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ بیٹے کی آنے کی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
رواں برس اپریل میں اداکارہ الیانا ڈی کروز نے اپنے حاملہ ہونے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد جولائی میں انھوں نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ پہلی بار تصویر بھی شیئر کی تھی۔
View this post on Instagram
انسٹا گرام پر بوائے فرینڈ کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر کو الیانا نے ڈیٹ نائٹ قرار دیا تھا۔
تاحال اداکارہ کی جانب سے بچے کے باپ کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ الیانا نے اپنے بوائے فرینڈ مائیکل ڈولان سے رواں برس مئی میں شادی کرلی ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ الیانا ڈی کروز ایک ہندوستانی نژاد پرتگالی اداکارہ ہیں جنہوں نے ہندی، تیلگو اور تامل زبان کی فلموں میں اپنا کامیاب کیریئر بنایا ہے اور اس وقت اداکارہ بطور ماں اپنی زندگی کے دوسرے مرحلے سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















