Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ اسد قیصر کا بھی اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ جوہورہا ہے اس کے پیچھے ن لیگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسد قیصر نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہم کافی سیکھ چکے ہیں، ہم چاہتے ہیں لیول پلیئنگ فیلڈ ہو، شفاف انتخابات ہوں، عوام کو فیصلہ کرنے دیں، اگر عوامی مینڈیٹ چوری ہوا توملک کے ساتھ ظلم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ کہاں گیا؟ ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے اسکے پیچھے ن لیگ ہے، جو کچھ عثمان ڈار کے ساتھ ہوا وہ خواجہ آصف نے کرایا اور پھر جو فرخ حبیب کے ساتھ ہو رہا ہے، اس سب کے پیچھے ن لیگ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے کوئی کارکردگی نہیں دکھائی یہ تمام تباہی کے ذمہ دار ہیں، مریم نواز فارمولے کی بات کرتی ہیں تو 30 سال تو آپ حکومت میں رہے کیا فارمولا تھا؟ آپ جلسے کر رہی ہیں، ہمیں جلسے کی اجازت نہیں، کنونشن پر ہمارے لوگ گرفتار ہوگئے۔

اسد قیصر نے کہا کہ میں چیف الیکشن کمشنر سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ پری پول دھاندلی کا آغاز نہیں؟ ملک کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں، ہم کسی سے تصادم نہیں چاہتے، الیکشن کمیشن بتائے کیا مجرم کا استقبال اور دوسری طرف ملزمان کو روکنا لیول پلیئنگ فیلڈ ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں