عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی امریکی مسجد میں اذان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
عاطف اسلم میوزیکل کنسرٹ میں شرکت کیلئے پوری دنیا میں سفر کرتے ہیں اور وہ مقامی مساجد میں جاکر نماز بھی ادا کرتے ہیں۔
اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں گلوکار عاطف اسلم امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کی ایک مسجد میں اذان دے رہے ہیں۔
Atif Aslam giving Azaan in a mosque in Orlando #atifaslam pic.twitter.com/wqbhUzQNqN
— Aish (@ashwrymthws) October 7, 2023
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور مداح عاطف اسلم کی مسحور کن آواز سے بہت لطف اٹھا رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















