Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع میں بارش اور بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے چند ایک مقامات پر بارش کا امکان بھی ہے۔

پشاور میں آج کم سے کم درجہ حرارت20اورزیادہ سے زیادہ 30 ڈگر ی سنٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، بالائی وزیریں دیر، مالاکنڈ، بونیرسوات، شانگلہ، کوہستان، تورغر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور باجوڑ میں بارش کا امکان ہے جبکہ خیبر میں بھی کہیں پر گرج چمک، تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ بلند وبالا پہاڑوں پر برفباری کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور اور چارسدہ میں بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان بھی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں