Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خواہش ہے کہ کارٹون کا کردار بھی ادا کروں، اداکارہ حرا سومرو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ حرا سومرو نے کہا ہے کہ ان کے دونوں بچوں کی خواہش ہے کہ ان کی والدہ کارٹون کا کردار بھی ادا کریں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ حرا سومرو نے بتایا کہ ہمیشہ ان سے پسند کی شادی کو ارینج میریج میں تبدیل کرنے سے متعلق سوال کیا جاتا ہے اور اب انہوں نے ارادہ کرلیا ہے کہ وہ اس معاملے پر کتاب لکھیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@hirasoomro_official)

انہوں نے کہا کہ پسند کی شادی کو ارینج میریج میں تبدیل کرنا انتہائی آسان ہے، اس میں لڑکے کو پہلے اپنی بہن اور ہونے والی شریک حیات کی دوستی کروانی چاہیے اور پھر لڑکی کو والدہ سے ملوا کر بات آگے بڑھوائے اور پھر اپنے والدین کو لڑکی کے والدین کے ہاں بھیج دے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بھی ایسے ہی اپنی پسند کی شادی کو ارینج میریج میں تبدیل کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@hirasoomro_official)

اداکارہ حرا سومرو کے مطابق ان کے والد اداکاری کرنے پر تاحال ان سے ناراض ہیں اور وہ ان سے آج تک ان کی اداکاری یا کیریئر سے متعلق بات ہی نہیں کرتے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے والد سے چھپ کر ابتدائی طور پر ماڈلنگ شروع کی تھی اور جب فواد خان کے ہمراہ ان کے اشتہار کے بل بورڈز ہر جگہ آویزاں ہوئے تو ان کے والد نے بل بورڈز دیکھنے کے باوجود انہیں نہیں پہچانا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@hirasoomro_official)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں