نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ ہم جو بھی کر رہے ہیں وہ آئین و قانون کے تحت ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نجکاری پاکستان کا اہم سبجیکٹ رہا ہے، معیشت کی بہتری کیلئے جتنا کام کرنا چاہئے تھا، اتنا نہیں ہو سکا، پرائیویٹائزیشن ایک مشکل پورٹ فولیو ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1994 شروع ہونے والی نجکاری کے کچھ معاملات آج بھی عدالتوں میں زیر التواء ہیں، نجکاری کمیشن میں اس وقت بڑے عہدے خالی ہیں، نجکاری والے ادارے پاکستان کے عوام کے اثاثے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی بدلتی ہوئی معیشت میں مقابلہ کے لئے ان اداروں کی نجکاری کی ضرورت پیش آئی، نجکاری اس لئے نہیں ہوتی کہ کسی کی خواہش ہے، نگران حکومت وہی کام کر رہی ہے جو اسے منتخب حکومتیں سونپ کر گئی ہیں، اس سے زیادہ کوئی کام نگران حکومت کے مینڈیٹ میں نہیں اور نہ ہی ہمارا کوئی ایسا ارادہ ہے۔
نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا کہ نگران حکومت منتخب حکومتوں کے لئے آسانی پیدا کر رہی ہے، ہم وہ فیصلے کر رہے ہیں کہ منتخب حکومت جب آئے تو ان کے سامنے کلیئر پکچر موجود ہو، آنے والی حکومت کیلئے فیصلہ کرنا آسان ہو، ہم جو بھی کر رہے ہیں وہ آئین و قانون کے تحت ہے، پاکستان کی معیشت کی صورتحال سب کے سامنے ہے، ہم معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















