Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی ہر کسی کو خاندان کا درجہ دیتی ہے، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہر کسی کو خاندان کا درجہ دیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میرے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں، 5 نومبر کو انتخابات ہیں امید ہیں لوگ ہمیں ووٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سپورٹ کرنے کے لیے اپنی پارٹی کا شکر گزار ہوں، اس شہر میں وکالت کی اور سیاست کا موقع ملا ہے، میئر کراچی کے عہدے پر آنا میرے لیے ایک اعزاز ہے، پیپلزپارٹی ہر کسی کو خاندان کا درجہ دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ الزامات کی سیاست کرتے ہیں انکی جائے پیدائش کو چیک کرنے کی ضرورت ہے، تفریق کی سیاست سے گریز کرنا چاہئے، پاکستان پیپلزپارٹی کا یہ میئر اگلے چار سالوں میں اس شہر کی بہتری کے لیے کام کرے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ خدمت،ترقی اور تہذیب کی سیاست کریں گے، الیکشن کے زمانے میں تنقید کے نشتر پر سیاسی جماعت چلاتی ہے، ایم کیو ایم ہمیشہ حکومت میں ہوتی ہے حکومت ختم ہوتے ہی تنقید کرنا شروع کر دیتی ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ زینب مارکیٹ کی سڑک بلاک کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، یہ شہر پیپلزپارٹی،جماعت اسلامی،ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا بھی ہے، تمام جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں مل کر ہمارے ساتھ کام کریں۔

مرتضیٰ وہاب کی تمام سڑکوں سے پتھارے ہٹانے کی ہدایت

دوسری جانب مرتضیٰ وہاب نے چند روز قبل شہر کے مختلف علاقوں اور شاہراہوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سڑکوں کی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ عمران راجپوت نے مختلف روڈ پر جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پی آئی ڈی سی بیماؤنٹ روڈ کو نو پارکنگ زون بنا رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے تمام سڑکوں سے پتھارے ہٹانے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہر بھر میں سڑکوں سے پتھارے ہٹائے جائیں، بارہ ربیع الاول کے موقع پر سڑکوں پر کہیں پتھارے نظر نہ آئیں جبکہ سڑکوں اور اطراف سے ٹھیلے ہٹائے جائیں۔

علاوہ ازیں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شاہین کمپلیکس، عبداللہ ہارون روڈ، موبائل مارکیٹ، زیب النساء اسٹریٹ، آغا خان روڈ صدر، ایٹریم مال، بوہری بازار سمیت ملحقہ علاقوں کا بھی دورہ کیا۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں