Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرینہ کپور کی اپنے مقبول کردار میں اسکرین پر واپسی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ سے اپنے کردار پو عرف پوجا اور فلم ’جب وی میٹ‘ میں اپنے مرکزی کردار گیت کے لئے بہت مشہور ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ کو ایک نئے کمرشل میں 2001 کی ہٹ فلم ‘کبھی خوشی کبھی غم’ کے مشہور کردار کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Goibebo (@goibibo)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل میں بھی فلم کی طرح ہی کرینہ کپور اپنی دو سہیلیوں کے ساتھ چلتی ہوئی نظر آتی ہیں اور ہوٹل کے کمروں کو چیک کرتی ہیں۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ صارفین کی جانب سے اداکارہ کے اس کردار میں کمرشل  کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور اسی انداز میں ردعمل کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کام کے حوالے سے بات کی جائے تو اداکارہ نے حال ہی میں  نیٹ فلکس تھرلر فلم ‘جانے جان’ کے ساتھ اپنا او ٹی ٹی ڈیبیو کیا ہے  جس میں وجے ورما، جے دیپ اہلاوت اور سوربھ سچدیوا نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

‘جانے جان’ کی ہدایت کاری سوجوئے گھوش نے کی تھی اور اسے ایک جاپانی ناول سے اخذ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب اداکارہ آئندہ روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ میں نظر آئیں گی جس کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے جو کہ سال 2024 میں سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں