بالی وڈ کی نامور اداکارہ جھانوی کپور کی چھوٹی بہن اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی خوشی کپور نے اپنا دلکش فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
خوشی کپور بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک نئی متاثر کن شخصیت بن رہی ہیں، جب بھی وہ کسی تقریب میں شرکت کرتی ہیں تو اپنے لباس اور انداز سے سب کی توجہ کا مرکز بننے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔
فلمساز زویا اختر کی نئی نیٹ فلکس ویب سیریز ’دی آرچیز‘ سے خوشی کپور بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں۔
اس نیٹ فلکس سیریز میں خوشی کپور کے ساتھ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ بچن بھی جلوہ گر ہوں گے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنا نیا فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے مشرقی انداز اپناتے ہوئے دیدہ زیب ساڑھی پہنی ہوئی ہیں اور اس روپ میں وہ بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔
فوٹو شوٹ دیکھیں:
View this post on Instagram
View this post on Instagram
خوشی کپورکا تعلق ایک فلمی خاندان سے ہے ، جس کی بدولت وہ اپنے بچپن سے ہی لوگوں کی نظروں میں رہی ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ شائقین کو اپنی شائستہ طبیعت اور دلکش انداز سے متاثر کرنے میں کبھی ناکام نہیں رہیں ۔
View this post on Instagram
23 سالہ خوشی کپور کے انسٹاگرام پر ایک ملین سے زائد فالو ورز ہیں ، جب کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرزیادہ متحرک نظر نہیں آتیں۔
اس سے قبل انہوں نے پیرس میں اپنی تعطیلات کے دوران کھینچی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی، جس میں انہیں مغربی انداز کے ملبوسات اور خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















