Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق بھارتی کھلاڑی بھی پاکستان ٹیم کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے

ورلڈکپ کی چار دہائیوں پر مشتمل تاریخ میں تاریخ ساز فتح  حاصل کرنے پر  سابق بھارتی کھلاڑی بھی پاکستان ٹیم کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 345 رنز کا ہدف حاصل کرکے ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے ریکارڈ قائم کیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان  نے ناقابل شکست 131 اور ورلڈکپ ڈیبیو میچ کھیلنے والے عبداللہ شفیق نے 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔

پاکستانی بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ پر تنقید کے نشتر برسانے والے سابق بھارتی کھلاڑی  عرفان پٹھان اور وریندر سہواگ بھی پاکستان ٹیم  کارکردگی کے معترف ہوگئے۔

عرفان پٹھان نے کہا کہ رضوان نے 50 اوورز وکٹ کیپنگ کی اور شاندار سنچری اسکور کی۔وہ پاکستان کی جانب سے  اسپن  کھیلنے والے بہترین  کھلاڑی  ہیں جو دباؤ میں بھی کارکردگی دکھاتے ہیں۔

وریندر سہواگ نے کہا کہ’کیا پھینٹا لگایا، ابتدائی 2 وکٹیں گنوانے کے بعد پاکستان کی جانب سے شاندار کارکردگی، ورلڈکپ کا سب سے بڑا ہدف  حاصل کیا۔  شفیق پرسکون  رہا اور رضوان  نے ثابت کیا کہ وہ اتنا قابل اعتماد کیوں ہے‘۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں