Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی نے اہم ترین وکٹ گرا دی

عام انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی نے اہم ترین وکٹ گرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر اور ٹکٹ ہولڈر جاوید ارسلان خان نے  پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 جاوید ارسلان خان نے پی پی کراچی کے صدرو سینیٹر سعید غنی سے ملاقات کی، اس موقع پر سابق ن لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی خدمات کو دیکھ کر پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتدار میں بھی آکر کبھی صوبہ سندھ پرتوجہ نہیں دی جس کی وجہ سے آج کارکن پارٹی سے مایوس ہو چکے ہیں۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے جاوید ارسلان خان کا پارٹی میں ویلکم کیا۔ اور کہا کہ جاوید ارسلان کی شمولیت سے کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی مضبوط ہوگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں