Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشوں کا سلسلہ کب سے شروع ہوگا؟ اہم خبر آگئی

ملک بھر میں بارشوں کے سلسلے سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے تحت ملک کے مختلف مقامات پر بارشیں اور شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

جواد میمن نے کہا کہ وسطی اور بالائی سندھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے، اس سسٹم سے کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کا دوسرا سسٹم موسم سرما میں ملک پر اثرانداز ہو گا اور اس سسٹم کے دوران معمول یا معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں