Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ ن نے ہمیشہ معیشت کو کھائی سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالا، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو کھائی سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے برٹش پولیٹیکل کونسلر زوئی ویئر کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، معیشت، انتخابات سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں برٹش پولیٹیکل کونسلر نے حمزہ شہباز شریف کے ساتھ آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ملکی معاشی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

حمزہ شہباز شریف نےکہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر ملکی معیشت کو پیروں پر کھڑا کرنا مشکل ہوگا، سیاسی استحکام انتخابات کے نتیجے میں آئے گا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے برٹش پولیٹیکل کونسلر کے ساتھ معیشت کے اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو کھائی سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالا، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن بھرپور سیاسی قوت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں