Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور چین سی پیک کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے سفیرجیانگ زیڈونگ کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے صدر شی جن پنگ کے وژن اور قیادت کی تعریف کی اور اسلام آباد میں سفیر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی تعلقات بالخصوص سی پیک پر روشنی ڈالی۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان اور چین کے درمیان قابل اعتماد دوست کے طور پر منفرد تعلقات ہیں، پاکستان اور چین سی پیک کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں، حکومت منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے چینی حکام کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔

دوسری جانب نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے مراکش کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر سمیع ملک نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں انوار الحق نے سمیع ملک کو مراکش کے سفیر کے عہدے کے لئے نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان اور مراکش کے سفارتی تعلقات میں مزید بہتری لانے اور دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں