نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی قیادت میں بلوچستان کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں بلوچستان کے مسائل اور ان کے حل کیلئے وزیرِ اعظم کی قیادت میں اٹھائے گئے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت بلوچستان کے کان کنی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیا گیا۔
ڈاکٹر عبدالمالک نے وزیرِاعظم کو بلوچستان کی ترقی کیلئے ترجیحی اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔
نگران وزیر اعظم سے چین کے سفیر کی ملاقات
دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے صدر شی جن پنگ کے وژن اور قیادت کی تعریف کی اور اسلام آباد میں سفیر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی تعلقات بالخصوص سی پیک پر روشنی ڈالی۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان اور چین کے درمیان قابل اعتماد دوست کے طور پر منفرد تعلقات ہیں، پاکستان اور چین سی پیک کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں، حکومت منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے چینی حکام کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















