Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرینہ کا اپنی بہن کرشمہ کے لیے مزاح سے بھرپور پیغام

بالی وڈ کی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی بڑی بہن اداکارہ کرشمہ کے لیے مزاح سے بھرپور پوسٹ شیئر کر دی۔

کرینہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی بہن کرشمہ کے لیے دلچسپ جملہ لکھا۔

اداکارہ نے لکھا کہ آخر گھر کی بڑی بیٹی خود کو گھر کا سربراہ کیوں سمجھتی ہیں۔

Kareena Kapoor Khan's Instagram post

کرینہ کی اس پوسٹ پر اداکارہ کرشمہ نے بھی دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب میں ہی گھر کا اہم سربراہ ہوں۔

کرینہ اور کرشمہ بالی وڈ کی مشہور اداکارائیں ہونے کے ساتھ ساتھ بہنیں بھی ہیں۔

Karisma Kapoor's reply to her sister

یہ ہی وجہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی بہترین دوست ہیں اور مختلف تقریبات میں بھی ایک ساتھ نظر آتی ہیں۔

کرینہ نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس تھرلر جانے جان میں اداکاری کے بہترین جوہر پیش کیے ہیں جسے شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

 اس کے علاوہ کرشمہ بھی ایک بار پھر بالی وڈ فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اداکارہ کرشمہ نے گزشتہ روز ہونے والے لیکمی فیشن شو میں بھی ریمپ پر جلوے بکھیر کر تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

واضح رہے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ کو دیدہ زیب لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں