Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہریتک روشن کا دماغی صحت کی اہمیت پر زور

دماغی صحت کے عالمی دن کے موقع پر بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے دماغی صحت کی دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیا ہے اور ساتھ ہی اپنے ذاتی تجربات کے متعلق بھی بات کی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق 11 اکتوبر کو دماغی صحت کا عالمی دن منایا گیا اور اسی دن کی مناسبت سے بھارتی اداکار ہریتک روشن نے اپنے مداحوں کے سے ان کے ساتھ ہونے والے دماغی مسائل کے تجربات شیئر کئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan)

ہریتھک روشن نے دماغی صحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس کے باقاعدہ علاج کے متعلق بتایا  اور کہا کہ وہ بھی اپنی زندگی میں اس مرحلے سے گزر چکے ہیں ۔

ہریتھک روشن کی طرح کئی اور سپر اسٹارز نے بھی دماغی صحت کے متعلق سوشل میڈیا پر اپنے خیالات اور فکر انگیز پیغامات شیئر کیے ہیں۔

عامر خان اور ان کی بیٹی ایرا خان نے بھی دماغی صحت کے مسائل پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا اور بتایا کہ وہ دونوں گزشتہ کئی سالوں سے اپنی دماغی صحت کی بہتری کے لئے تھراپی لے رہے ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ira Khan (@khan.ira)

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری زندگی میں ایسے بہت سے کام ہیں جو ہم خود نہیں کر سکتے اس کے لئے کسی نا کسی کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح جن لوگوں کو ذہنی یا جذباتی مدد کی ضرورت ہوتی ہے، انہیں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے فوری طور پر دماغی صحت کے ماہر کے پاس جانا چاہیے۔

کسی بھی انسان کا دماغی طور پر صحت مند ہونا اتنا ہی ضروری ہوتا ہے جنتنا وہ جسمانی طور پر صحت مند ہوتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں