پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لیمینیشن پیپر ختم ہونے کے باوجود اسے منگوانے کا بروقت انتظام نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے پاسپورٹ کی چھپائی کا کام بند ہوگیا ہے۔
ایک ہفتے میں 5 لاکھ پاسپورٹ کا اجراء زیرِ التوا ہوگیا جب کہ روزانہ کی بنیاد پر نئے اور پاسپورٹ کی تجدید کے لیے 20 سے 25 ہزار درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیمینیشن پیپر کا آرڈر دیا جا چکا ہے، پاکستان پہنچنے میں ایک ہفتہ لگے گا جب کہ کسٹم سے لیمینیشن پیپر کلئیر کروانے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔
اگلے دو ہفتے میں بیک لاک دس لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے جسے ختم کرنے میں تقریباً ایک ماہ کا وقت درکار ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















