مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف جو کہتا ہے وہ کر کے دکھاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ این اے 98 کے بڑے بڑے تجزیہ کار کہتے تھے کہ ن لیگ سیٹ ہی نہیں جیت سکتی، اگر اللّٰہ نے چاہا تو سابقہ ایم این اے شہباز بابر ن لیگ کے پلیٹ فارم سے ہیٹرک کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں چینی، آٹا، گھی سستا ملتا تھا اب 35 والا آٹا 70 روپے میں خریدنے والوں سے پوچھیں کے دل پر کیا گزرتا ہے، کہتے ہیں عوام مہنگائی کی وجہ سے ناراض ہے، ناراض اس سے ہوا جاتا ہے جس پر مان ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دو راستے تھے عدم اعتماد میں ہم الیکشن میں چلے جاتے آسان راستہ تھا، دوسرا راستہ مشکل راستہ تھا جو پاکستان کو بچانے کا فیصلہ تھا، اگر ہم مشکل راستہ نہ اپناتے تو حالات آج سری لنکا جیسے ہوتے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا موزانہ ہمارے کردار کو دیکھ کر ووٹ کا فیصلہ کریں، میرے لیڈر کے کام کو دیکھیں نعرے اور گانوں کو نہ دیکھیں،دس سال کے پی کے کی اور پنجاب میں ہمارے دس سال کی کارکردگی آپ کے سامنے ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو آ رہے ہیں، 12 اکتوبر کو نواز شریف کو ہٹایا گیا، سمندری۔ ہمیں اس وقت بھی پاکستان ابتر حالات میں ملا تھا، سمندری۔ ملک میں بجلی سمیت ہر چیز کی شارٹیج تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر الیکشن ہونے جا رہا ہے،75 سالوں میں اگر کوئی حکومت میں چینی، گھی اور آٹا کی ایک پائی نہیں بڑھی، وہ ہماری 2013 سے 2018 کی حکومت تھی،نواز شریف کی زندگی کا ایک ہی اثاثہ ہے کہ وہ جو کہتا ہے کر کہ دیکھاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں لوڈ شیڈنگ عروج پر تھی،نواز شریف نے کہا کہ اپنے دور میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کروں گا اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے مزید کہا کہ میرے لیڈر نے کہا کہ وعدے سیاسی نہیں ایمان کا حصہ ہیں میں جھوٹا وعدہ نہیں کروں گا، نواز شریف نے کہا کہ مینار پاکستان آؤں گا اور قوم سے سچ بولوں گا جھوٹے وعدے نہیں کروں گا، نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بننے کی ضرورت نہیں بلکہ پاکستان کو نواز شریف کی ضرورت ہے۔



















