Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم ’سنگھم 3 ‘ کی شوٹنگ کرنے کے بعد کرینہ کی ممبئی واپسی

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور بھارتی فلمساز روہت شیٹی کی مشہور فلم ’سنگھم 3 ‘ کی شوٹنگ کرنے کے بعد ممبئی واپس آگئیں۔

اداکارہ کرینہ کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں ممبئی ائیرپورٹ پر سب کی توجہ حاصل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرینہ اپنے مداح سے رک کر بات کر رہی ہیں۔

Kareena Kapoor Khan looks stylish in blue casual outfits

روہت شیٹی نے گزشتہ سال اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اداکارہ دیپیکا سنگھم میں نظر آئیں گی لیکن اب کرینہ کو ’سنگھم 3 ‘  میں اداکار اجے دیوگن کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے دیکھا جائے گا۔

Kareena Kapoor Khan spotted at the airport

فلم سے متعلق توقع کی جارہی ہے کہ اسے 2024 میں ریلیز کیا جائے گا۔

Kareena Kapoor Khan exits airport

اداکارہ کو آخر بار2011 میں اجے دیوگن کے ساتھ ’سنگھم ریٹرنز‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا تھا۔

 کرینہ ان دنوں اداکارہ تبو، کریتی سینن اور دلجیت دوسانجھ کے ساتھ آنے والے پروجیکٹ دی کریو کے لیے بھی کام کر رہی ہیں۔

واضح رہے کرینہ نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس تھرلر جانے جان میں اداکاری کے بہترین جوہر پیش کیے ہیں جسے شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

سوجوئے گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں وجے ورما اور جیدیپ اہلوت نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں