Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ جنیلیا فلم ’ستارے زمین پر‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی

بالی وڈ کی اداکارہ جنیلیا ڈی سوزا کو فلم ’ستارے زمین پر‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے کاسٹ کر لیا گیا ہے۔

 عامر خان نے جینیلیا کو فلم میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیا ہے ان کا ماننا ہے کہ اداکارہ اس کرادار کو ادا کرنے کے لیے بہترین ثابت ہوگیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

گزشتہ دنوں اداکار عامر نے ایک تقریب میں اپنی آنے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی تصدیق کی تھی۔

 اداکار نے کہا تھا کہ میں نے ابھی اس فلم کے بارے میں عوامی سطح پر بات نہیں کی اور میں اب بھی زیادہ کچھ نہیں کہہ سکوں گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Spice (@spicesocial)

عامر خان نے فلم کا اعلان کرتے ہوئے یہ ضرور بتایا تھا کہ یہ فلم ”تارے زمین پر“ سے دس قدم آگے ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ موضوع ایک ہی ہے لیکن تارے زمین پر ایک جذباتی فلم تھی لیکن یہ فلم آپ کو ہنسائے گی کیونکہ اس فلم میں دلچسپ کہانی کے ساتھ مزاح کو ملایا گیا ہے۔

عامر خان اپنی آخری فلم ’لال سنگھ چڈا‘ میں نظر آئے تھے جسے اگست 2022 میں ریلیز کیا گیا تھا جس میں اداکارہ کرینہ کپور اور مونا سنگھ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکار نے ’غدر‘ اسٹار سنی دیول کے ساتھ مل کر فلم ’لاہور 1947‘ بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے ڈائریکٹر راج کمار سنتوشی ہوں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں