Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم تمام ممالک سے برادرانہ تعلقات چاہتے ہیں، مشعال ملک

مشعال حسین ملک نےکہا ہے کہ ہم تمام ممالک سے برادرانہ تعلقات چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعظم برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی جو نمائش ہے اس سے میں بڑی متاثر ہوئی ہوں، میں خود آرٹسٹ ہوں، دنیا تک اپنی ثقافت پہنچانے کا یہ اچھا ذریعہ ہے۔

 مشعال ملک نے کہا کہ ورثوں کے تحفظ نا کرنے والے ممالک اپنی شناخت کھو دیتے ہیں، کشمیری ثقافت کو بھی ایسے ہی اجاگر کرنا چاہیے۔

معاون خصوصی وزیراعظم برائے انسانی حقوق نے یہ بھی کہا کہ ہم انسانی حقوق کے لئے کام کررہے ہیں، ہم تمام ممالک سے برادرانہ تعلقات چاہتے ہیں۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ تمام مذاہب امن کی بات کرتے ہیں، فلسطین میں خوفناک جنگ اسرائیل نے شروع کر رکھی ہے، تمام ممالک کو اس صورتحال پر غور کرنا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطین کی صورتحال پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، فلسطین میں خواتین اور بچوں کو بھی معاف نھی کیا جارہا جبکہ کیمیکل اسلحہ استعمال کیا جارہا ہے، ہمیں سب کو مل کر اس جنگ کا حل نکالنا ہوگا۔

معاون خصوصی وزیراعظم برائے انسانی حقوق مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ امن کا راستہ انصاف ہے، ہتھیار ڈالنا نہیں ، فلسطینی عوام کو ان کا حق دیا جائے، زمین ان کی ہے تو قبضہ بھی فلسطینیوں کا ہی ہوگا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں